Contributory pension Fund
گورنمنٹ آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ کے تمام ملازمین جو یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد ریگولر بھرتی ہوئے ہیں اُن کو پینشن نئے نظام یعنی کنٹربیوٹری پینشن سکیم کے تحت ادا کی جائے گی۔ اس پینشن سکیم کے تحت ۱۔ کنٹریبیوشن کی مد میں سرکاری ملازم کی basic تنخوا کی دس (۱۰) فیصد کٹوتی ہوگی ۲۔ جب کے فیڈرل گورنمنٹ کنٹریبوشن کی مد میں basic تنخوا کا بیس (۲۰) فیصد ادا کرے گی۔ جب کے اس سے پہلے پوسٹ میں بتایا جا چکا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ میں 8 جنوری 2024 یا اس کے بعد ریگولر بھرتی ہونے والے ملازمین اور کنٹریکٹ سے ریگولر ہونے والے ملازمین اپنی تنخوا کا دس (۱۰) فیصد اور پنجاب گورنمنٹ بارہ(۱۲) فیصد کنٹربیوٹ کرے گی۔