May Noor Brilliant students
ارفع کریم کے بعد پاکستان کی ایک اور قابل فخر شخصیت ماہ نور کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ ماہ نور، جو کہ پاکستان کی قابل فخر بیٹی ہیں، جنہوں اٹھارہ سال کی عمر میں 23 اے لیولز میں "A" اور "A+" گریڈز حاصل کر کے نہ صرف عالمی ریکارڈ قائم کیا بلکہ اسے 161 کے IQ لیول کے ساتھ البرٹ آئنسٹائن اور سٹیفن ہاکنگ سے زیادہ IQ رکھنے والی فرد کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا۔ ماہ نور کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم کے لئے فوری پیشکش موصول ہوئی، جو انہوں نے قبول کی اور انشاء اللہ اکتوبر میں اس کا آغاز ہو گا۔ ماہ نور کے "A" اور "A+" گریڈز جن مضامین میں آئے ان میں نفسیات، سماجیات، قانون، کاروبار، اکاؤنٹنگ، معاشیات، لاطینی، جرمن، فرانسیسی، کمپیوٹر سائنس، فلم اسٹڈیز، سیاست، کلاسیکی تہذیب، ریاضی، مزید ریاضی، جغرافیہ اینڈ میڈیا اسٹڈیز، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، انگریزی ادب، شماریات اور اکاؤنٹنگ شامل ہیں۔ ماہ نور بچپن سے ہی غیر معمولی ذہانت کی حامل تھیں۔ انہوں نے محض چھ سال کی عمر میں ہیری پوٹر کے تمام ناول پڑھ کر یاد کر لیے تھے اور 11 سال کی عمر میں آکسفورڈ انگلش ڈکشنری ...