پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER)
*پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) سروے ہو رہا ہے، جو کہ پورے پنجاب میں بیک وقت جاری ہے۔ یہ سروے حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ہو رہا ہے* اس سروے کا مقصد ہر خاندان کے درست معاشی و سماجی حالات کا ریکارڈ تیار کرنا ہے تاکہ حکومت پنجاب فلاحی منصوبوں کو زیادہ مؤثر اور شفاف طریقے سے عوام تک پہنچا سکے۔ *ان منصوبوں میں شامل ہیں:* 1. راشن کارڈ 2. صحت کارڈ 3. ہمت کارڈ 4. کسان کارڈ 5. لائیو اسٹاک کارڈ 6. ہارٹ سرجری پروگرام 7. مینارٹی کارڈ 8. تعلیمی وظائف اور تعلیمی سکیمیں 9. روشن گھرانہ سولر پروگرام 10. ای بائیک سکیم 11. دھی رانی جہیز پروگرام 12. اپنی چھت اپنا گھر سکیم 13. آسان کاروبار سکیم وغیرہ... *اہم ہدایات برائے عوام:* 1. جب سروے کرنے والے آپ کے پاس آئیں تو اُن کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ 2. اپنی درست اور مکمل معلومات فراہم کریں (شناختی کارڈ نمبر، خاندانی تفصیل، آمدنی وغیرہ)۔ 3. آپ کا فراہم کردہ ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کا غلط استعمال نہیں ہوگا، کیونکہ یہ سروے براہِ راست پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہو رہا ہے۔ یہ سروے مستقبل میں پورے پنجا...