15 caror Supreme court judge pension amount
تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے پر بالترتیب 16 کروڑ 10 لاکھ روپے اور 15 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کمیوٹڈ پنشن حاصل کی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں کو ماہانہ پنشن کے طور پر بالترتیب 11 لاکھ روپے اور 12 لاکھ روپے سے زائد رقم مل رہی ہے۔ وزارت قانون نے ہاؤس رینٹ ساڑھے 3 لاکھ جبکہ سپیرئیر جوڈیشل الاؤنس 11لاکھ سے زائد کردیا تھا۔ جسٹس منصور نے 16 سال اور جسٹس اطہر نے 11 سال سے زائد ملازمت کی جبکہ دونوں ججز کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میڈیکل، رہائش ودیگر سہولیات اور بیگمات کیلئے مراعات حاصل ہیں۔ #SupremeCourt