Posts

Showing posts with the label Court case

Sad Story of PST from khushab

Image
 ملازم محکمہ ایجوکیشن خوشاب میں بطور پی ایس ٹی ٹیچر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا تاہم 2016 میں جھوٹے قتل کے مقدمہ میں گرفتار اور عدالت سے سزا ہوا۔ 8 سال بے گناہ جیل میں رہنے اور عدالتی اخراجات کی وجہ سے ملازم کے گھر والوں کی ساری جمع پونجی قانونی جنگ میں لگ گئی.  تاہم 2024 میں ہائیکورٹ نے قتل کے الزام سے باعزت بری کیا ،جیل سے باہر آنے کے بعد ملازم نے محکمہ میں جوائننگ کے لیے رجوع کیا تو محکمہ نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے فوجداری مقدمہ میں ملوث ہونے اور غیر حاضری کا الزام لگا کر جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دے دی۔ محکمانہ سزا کو میری طرف سے عدالت میں چیلنج کیا گیا اور عدالت نے میرے دلائل اور محکمہ کے دلائل سننے کے بعد میری اپیل منظور کرتے ہوئے ملازم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی ۔  مزید قرار دیا کہ جب  ملازم فوجداری مقدمہ سے بری ہوتا ہے تو ایسی صورت میں تمام بقایا جات کے ساتھ نوکری پر بحال ہونے کا حقدار ہوتا ہے۔ دعاگو:اللہ نواز کھوسہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و سروس ٹربیونلز  33/A Queens Road Behind Queens Centre Mozang Lahore. Whatsapp 03336073636