Only SST teach 9th and 10th classes
وزیر تعلیم صاحب کہاں ہیں ؟ یہ نوٹیفکیشن پڑھیں اور جواب دیں اپنی ناقص منصوبہ بندی کا ؟ آپ کو بیسیوں مرتبہ کہا کہ رشنالا ئزیشن ( جبری ٹرانسفر) سوچ سمجھ کر کریں ۔ تقریباً ہر ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں ای ایس ٹی اساتذہ ہائی اور ہائیر کلاسوں کو پڑھا رہے ہیں ۔لیکن آپ نے ایک نہیں سنی اور اپنی ضد پر اڑے رہے ۔۔۔۔۔۔
یہ نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) گوجرانوالہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
عنوان:
نویں اور دسویں جماعتوں کے لیے اساتذہ کی تعیناتی
اعلیٰ حکام کے دوروں کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بعض اسکولوں میں ESTs اور PSTs میٹرک کی کلاسز کو پڑھا رہے ہیں، حالانکہ اسکول میں SSTs موجود ہیں لہٰذا یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف SST اساتذہ نویں اور دسویں جماعت کو پڑھائیں گے۔ اگر کسی اسکول میں SST اساتذہ کی کمی ہو تو ادارے کا سربراہ نویں اور دسویں جماعت کے تسلسلِ تعلیمی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لیے EST اساتذہ کو پڑھانے پر لگا سکتا ہے تمام سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان احکامات پر خط و روح کے ساتھ عمل کریں کسی قسم کی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

Comments
Post a Comment