Micro Gateway Payment (MPG)
فیڈرل اور پراونشل گورنمنٹ ملازمین کی تنخوا اور پینشن Micro Gateway Payment (MPG) کے ذریعہ بھیجنا شروع کی جا چکی ہے۔
اس ضمن میں تمام ملازمین اور پینشنر حضرات سے گزارش ہے کہ
۱. پینشن سلپ یا payslip پر درج شناختی کارڈ (CNIC) نمبر کنفرم کر لیں کہ اوریجنل CNIC کے مطابق بلکل درست ہے
۲. شناختی کارڈ expire ہونے سے ایک ماہ پہلے renew کروا لیں۔
۳. اگر آپ کا شناختی کارڈ کبھی گم ہوا تھا اور آپ نے نیا شناختی کارڈ بنوا لیا تھا تو نئے بنوائے گئے شاختی کارڈ کو بینک میں بھی جمع کروا دیں۔
۴. پینشن سلپ یا salary slip پر درج بینک اکاؤنٹ نمبر اور IBAN نمبر کی اچھی طرح تسلی کر لیں یہ مکمل طور پر درست ہونا ضروری ہے۔
۵. پینشنر حضرات گورنمنٹ کی ہدایات کی مطابق مطلوبہ وقت پر biomateric وریفکیشن لازمی کروا لیں۔
اگر اوپر دی گئی ہدایات میں سے کسی ایک میں غلطی پائی گئی تو پینشن یا تنخوا credit ہونے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔
*نوٹ*
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین ابھی MPG پر منتقل نہیں ہوئے۔ اگلے آنے والی ایک سے دو ماہ کے اندر منتقل ہوجائیں گے۔ اس منتقلی سے پہلے اوپر دی گئی ہدایات کے مطابق اپنا ریکارڈ چیک کر لیں اگر کوئی غلطی پائی جائے تو جلد سے جلد درست کروا لیں تا کہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ ہدایات صرف اُن ملازمین اور پینشنر حضرات کے لیے ہیں جن کی تنخوا یا پینشن AGPR / AG آفس یا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے disburse ہوتی ہیں۔
*اس معلومات کو اپنی تمام collegues کے ساتھ شیئر ضرور کریں
Comments
Post a Comment